راولاکوٹ :تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام آزاد کشمیر بھر میں 2025 کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 3 لاکھ49ہزار563 طالبہ و طالبات امتحانات میں حصہ لیں گے۔ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 3 ہزار865امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پر 20ہزار 971اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت آزاد کشمیر، علامہ مولانا قاری خلیل احمد قادری نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ امتحانات کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز میں عملے کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے تاکہ امتحانی عمل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر: بالائی علاقوں میں موسم ابر آلودساتھ برفباری متوقع ،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
یہ امتحانات طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے لیے اہم ہیں اور تنظیم المدارس اہلسنت آزاد کشمیر کی جانب سے بہترین انتظامات کی توقع کی جا رہی ہے تاکہ ہر طالب علم کو ایک شفاف اور مؤثر امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔