آج 8 فروری بروز ہفتہ کوٹلی آزاد کشمیر میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے آخری مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر پولنگ آج ہوگی جس میں اہم مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر کے عہدے کے لیے تین امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ان امیدواروں میں راجہ محمد نجیب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، چوہدری ساجد محمود ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سردار آفتاب انجم ایڈووکیٹ شامل ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے دو امیدواروں سید عامر حسین شاہ ایڈووکیٹ اور مدثر علی آزاد ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔
الیکشن کے ابتدائی مرحلے میں نائب صدر (میل) کے عہدے پر ملک شاہنواز خان ایڈووکیٹ، نائب صدر خاتون کے عہدے پر ثوبیہ قریشی ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر عمیر شیخ ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ پولنگ صبح 9 بجے سے سہ پہر تین بجے تک جاری رہے گی ،مزید برآں ان انتخابات کے لیے الیکشن بورڈ کے سربراہ چوہدری عبدالسلام عارف ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ہیں جبکہ اراکین میں راجہ بنارس خان ایڈووکیٹ اور ارشد لطیف ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں 2025 کے امتحانات کا آغاز، 3 لاکھ سے زائد طلبہ شریک
واضح رہے کہ ان انتخابات کے نتائج وکلاء تنظیم کی مستقبل کی پالیسیوں اور رہنمائی پر اثر انداز ہوں گے۔