مظفرآباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے نائب صدر سید ذیشان حیدر اور ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی آصف مغل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم پولیس نے صدر جماعت کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن کارکنان انھیں چھڑا کر لے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ہٹیاں بالا سے مظفرآباد جانے والے پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان دومیل کے مقام پر کشیدگی دیکھنے میں آئی جس کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کا استعمال کیا ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 12 کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں سیاسی انتقام قرار دیا اور اپنا احتجاج جاری رکھنے کا کہا ہے۔