انتظامیہ کی حکمت عملی کے باعث تحریک انصاف کا احتجاج ناکام

بالائی نیلم : بانی تحریک انصاف کی کال پر سب ڈویژن شاردہ اور لیپہ میں آج ہونے والا احتجاج انتظامیہ کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت منعقد نہ ہو سکا۔ پولیس نے رات گئے فرنٹ لائن عہدیداران اور اہم کارکنان کو حراست میں لے کر احتجاج کی نوبت ہی نہیں آنےدی۔

تحریک انصاف کی کال پر آج ہونے والا احتجاج کے لیے حکمت عملی کے تحت انتظامیہ نے پہلے ہی سخت اقدامات کرتے ہوئے مظاہرے کے ممکنہ منتظمین کو گرفتار کر لیا جس کے نتیجے میں  آج سب ڈویژن شاردہ  اور دوسرے علاقوں میں کسی قسم کا  خاص مظاہرہ یا احتجاج منعقد نہ ہو سکا۔ پولیس کی بروقت کارروائی نے صورتحال کو مکمل طور پر قابو میں رکھا۔

کارکنان کی گرفتاریوں کے آج سب ڈویژن شاردہ میں مکمل خاموشی چھائی رہی اور تحریک انصاف کے مقامی رہنما کسی قسم کی سرگرمی کا انعقاد کرنے میں ناکام رہے۔ انتظامیہ نے اس حکمت عملی کو اپنی کامیابی قرار دیا۔ دوسری جانب وادیِ لیپہ میں بھی پی ٹی آئی کا احتجاج عوام نے یکسر مسترد کر دیا۔ لوگ گھروں سے باہر نہیں نکلے اور پارٹی قیادت بھی انہیں متحرک کرنے میں ناکام رہی۔ تاہم کشمیر ہٹیاں بالا میں پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریا ں جاری ہیں ،کوئی بڑا قافلہ مظفر آباد کی طرف روانہ نہ ہوسکا۔

شاردہ اور اس کے گردونواح کے عوام کی طرف سے اس صورتحال پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ افراد نے احتجاج کی ناکامی کو سیاسی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے انتظامیہ کی حکمت عملی کو سراہا۔

Scroll to Top