مظفرآباد:اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ومرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف خواجہ فاروق احمد کو پولیس نے گرفتار کرکے ہاؤس اریسٹ کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق احتجاج کرنے والے 16 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو پل چھٹہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔علاوہ ازیں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10سے زائد کارکن بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما سید ذیشان حیدر اور آصف مغل گرفتار، کارکنوں اور پولیس میں کشیدگی