پی ٹی آئی کی کال پر آج راولاکوٹ میں سینکڑوں کارکنوں کا احتجاجی مارچ

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان تحریک انصاف کی کال پر دیگر شہروں کی طرح آج راولاکوٹ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ مقبول بٹ شہید چوک سے عنایت بیکرز چوک تک احتجاجی مارچ کیا ۔ پی۔ٹی۔ائی کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی رہنما خطاب اعظم،کامران اعظم ، حاجی اعجاز حنیف، وارڈ کونسلر ثاقب سلیم اور دیگر کر رہے تھے ۔ جبکہ کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔

مظاہرین قائدِ تحریک انصاف عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف نعرہ بازی کرتے ہوئے عنایت بیکرز چوک پہنچ گے۔ جس کے بعد احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج آزاد کشمیر بھر میں قائد تحریک انصاف عمران خان کی کال پر سابق وزیراعظم و صدر پی۔ٹی۔ائی عبد القیوم خان نیازی کی ہدایات پر احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔ جس کے باعث ہم نے آج راولاکوٹ سمت عبابسپور ہجیرہ میں بھی احتجاجی پروگرام منعقد کئے ہیں ۔

 

آج کے دن پاکستان میں قائم لوٹا حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ ایک سال قبل الیکشن کے نام پر فراڈ کرکے جعلی حکومت قائم کرکے عوام کے دلوں میں محبت نیں پیدا کر سکتے ۔ مقررین نے فوری طور پر قائد تحریک الطاف پاکستان عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس موقع پر مقررین نے آج مظفرآباد سمیت دیگر شہروں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کی بھی سخت مذمت کی ہے۔ اور کہا کہ حکومت ایسے ہتھکنڈوں کے تحت تحریک انصاف کے کارکنوں کو دبا نہیں سکتی ۔۔

Scroll to Top