آزادکشمیر بھر میں موسم خشک اور سرد، خشک سالی سے پانی کی قلت کا سامنا

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل )حویلی سمیت آزاد کشمیر کے زیریں علاقوں میں موسم صاف اور راتیں انتہائی سرد ہیں۔ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ، موسم خشک ہونے کے باوجود سردی کی شدت میں کمی نہ آسکی۔ بالائی علاقے نیزہ پیر ،کالامولہ ، حاجی پیر ،باغ ، چناری ، چکوٹھی، ہٹیاں بالامیں خون جما دینے والی سردی برقرار۔ آزادکشمیر میں خشک سالی کے باعث بیماریوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ 

بارشوں اور برفباری نہ ہونے کے باعثمختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے ۔ آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کئے گئے درجہِ حرارت کے مطابق حویلی، باغ، چناری ، چکوٹھی سمیت بالائی علاقوں کا درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ،بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات درجہ حرارت منفی تک کا پہنچا۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز پیر کو موسم میں تبدیلی کا امکان، حویلی میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Scroll to Top