حویلی میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

حویلی کہوٹہ ( کشمیر ڈیجیٹل) جعلی مینڈیٹ کے خلاف آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر عامر نذیر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔  ریلی گورنمنٹ ہائی اسکول کہوٹہ چوک سے شروع ہو کرکچہری چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں مظاہرین نے خطاب بھی کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ جیتی ہوئی پارٹی کو سائیڈ لائن کر دیا گیا۔ آج ملک میں پارٹیوں کا گٹھ جوڑ ہے اور عوام رسوا ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف کو سازش کے تحت ہرایا گیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں  کہا کہ ساری پارٹیاں ایک شخص سے خوفزدہ ہیں۔ آج ہر شخص کی زبان پر قیدی نمبر 804 زدعام ہے۔ عمران خان کو جیل میں ڈال رکھا ہے اور پھر بھی یہ خوفزدہ ہیں۔ پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ روز بروز خان کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کی رات کی تاریکی میں گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انشاء اللہ خان جیل سے باہر ا کر انکا حساب لے گا۔ واضح رہے ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ رات شہر کے اندر احتجاج کو دوسرے ضلع میں داخلے کو روکنے کی خاطر تیں روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا تھا جسکے تحت کسی بھی سیاسی قافلے کو دوسرے اضلاع میں جانے پر پابندی عائد کی تھی۔ ساتھ ہی رات کی تاریکی میں تحریک انصاف کے تین ورکرز کو بھی گرفتار کیا تھا جسے دن کو پرامن احتجاج کے بیش نظر رہا کر دیا تھا۔

Scroll to Top