مظفرآباد(شجاعت میرکشمیر ڈیجٹیل )حکومت آزاد کشمیر نے صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کو ہاوس اریسٹ کر دیا۔ سردار عبد القیوم نیازی کو ضلعی صدر سید اظہر گیلانی کی رہائشگاہ پر ہاوس اریسٹ کر دیا گیا پولیس کی بھاری نفری تعینات ، پی ٹی آئی کارکنان و پولیس میں تصادم کا خطرہ،
صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے بیان میں کہا کہ شیل ، گولی اور لاٹھی چارج ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان آج فسطائیت برداشت کر رہے ہیں،ہمارے کارکنان کے اوپر شیلنگ کی گئی ہے اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا،ہم پرامن احتجاج کر رہے تھے،ہم اس کا بدلہ لیں گے،صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر نے آزاد کشمیر بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دیدی ،
پلندری میں تحریک انصاف کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ، مینڈیٹ کی واپسی کا مطالبہ