ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ الیکشن، صابر کشمیری ایڈووکیٹ نے میدان مارلیا

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کے انتخابات مکمل ہو گئے ۔صدرِ کے امیدوار صابر کشمیری ایڈووکیٹ 101 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

راولاکوٹ: نائب صدر کے امیدوار عتیق الرحمان ایڈووکیٹ 94 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل بلال شکیل ایڈووکیٹ 80 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

راولاکوٹ: صدارتی امیدوار کے لیے عزت بیگ ایڈووکیٹ 61 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ امیتاز اکبر ایڈووکیٹ صرف 15 ووٹ لے سکے۔

راولاکوٹ: بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کے انتخابات میں ٹوٹل ووٹ 178 کاسٹ ہوئے جبکہ صدرِ کے لئے ڈالے گئے ووٹوں میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا ہے۔

راولاکوٹ: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نائب صدر کے 4 ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔

Scroll to Top