مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آرمی پبلک سکول اینڈ کالج مظفرآباد کے زیر اہتمام فیسٹیول کا انعقاد فیسٹیول میں طلبہ و طالبات سمیت والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی فیسٹیول میں مختلف اقسام کے سٹالز لگائے گئے تھے جو کہ حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد سے بچوں کو تعلیمی ماحول کیساتھ ساتھ تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔
بچوں کیلئے تعلیم کیساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں شمولیت کی اشد ضرورت ہے تاکہ مثبت سرگرمیوں سے طلبا ء کی صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہے ۔ یاد رہے کہ اے پی ایس کے زیر اہتمام اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد جاری رہتا ہے جسے عوامی سطح پر بھرپور پزیرائی ملتی ہے۔
آزادکشمیر بھر میں موسم خشک اور سرد، خشک سالی سے پانی کی قلت کا سامنا