اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے وفاقی کابینہ نے سکیورٹی کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے موقع پر سکیورٹی کیلئے سول آرمڈ فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے مشترکہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے 12 فروری سے ٹیمیں پاکستان پہنچ رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، صوبہ پنجاب اور سندھ کی درخواست پر وفاقی کابینہ سے سکیورٹی کی منظوری لی گئی ۔وزارت داخلہ نے ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے زیراہتمام فیسٹیول ، طلباء وطالبات کی بھرپور شرکت