وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارالحق کی وفاقی اتحادی حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر مبارکبادپیش

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے وفاقی اتحادی حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ملکر ملک کو معاشی بحران سے نکالا ، دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کیا گیا ، سپہ سالار پاکستان جنرل عاصم منیر نے اپنی بھرپور معاونت فراہم کی۔

چوہدری انوارالحق نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کواور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی مبارکباد پیش کی ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستانی قوم نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا

وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہے۔ انشاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر مملکت خدا داد پاکستان کا حصہ بنے گا۔

 

Scroll to Top