آزادکشمیر میں ہارٹ اٹیک کیسز بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟ڈاکٹر شہزاد ظفرنے بتا دیا

مظفر آباد:ماہر امراض دل و آزادکشمیر کے پہلے کارڈیک الیکٹرک فزیالوجسٹ ڈاکٹر شہزاد ظفر نے کہا ہے کہ دل کی بیماری( ہارٹ اٹیک) بڑھنے کی بہت سی وجوہات ہیں جن فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال، شوگرز کا ہونا ،ٹینشن کا بڑھ جانا ، واک نہ کرنا وغیرہ بڑے عوامل ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر شہزاد ظفرنے کہا کہ آزادکشمیر میں لوگ فاسٹ فوڈز کا زیادہ استعمال کررہے ہیں، بیکریز کی اشیاء میں معیار برقرار نہیں رکھا جاتا جو دل کی بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں لوگ ٹینشن بھی بہت لیتے ہیں، سوشل میڈیا کا دور ہونے کی وجہ سے ایسے معاملے پر بھی لوگ ٹینشن لیتے ہیں جس سے انکا تعلق نہیں ہوتا، اس کے علاوہ لوگوں نے پیدل چلنا بالکل چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں پانی کم پینا بھی ہارٹ اٹیک کی وجہ بن سکتا ہے، لوگوں کو تمام اشیاء بازار سے خرید کر کھانے کے بجائے کچن گارڈنگ کی طرف دوبارہ آنا ہوگا، اسی سے بیماریوں پر کنٹرول ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیںکشمیر ڈیجیٹل آزادکشمیرکے میڈیا میں انقلاب لائے گا،نوجوان سیاسی رہنما

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر شہزاد ظفر نے کہا کہ لوگ زیادہ سے زیادہ پیدل چلیں اس سے ان کے جسم کے ساتھ دل بھی مضبوط ہوگا،فاسٹ فوڈ اور بیکری آئٹمز چھوڑ کر روایتی سادہ کھانا کھائیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو چھاتی میں کہیں درد ہوتو وہ اس کو گیس اور معد ے کی تکلیف نہ سمجھیں  فوری ڈسپرین استعمال کریں اورہسپتال جا کر ای سی جی کروائیں، ڈسپرین کی ٹیبلٹ عوام اپنے پاس لازمی رکھیں۔

Scroll to Top