چکوٹھی،پاک فوج کاایل اوسی پر فری میڈیکل کیمپ،2225مریضوں کا معائنہ،ادویات فراہم

ہٹیاں بالا:لائن آف کنٹرول کے قریبی قصبہ چکوٹھی میں پاک فوج،اہتمام فاؤنڈیشن اور محکمہ صحت جہلم ویلی کے تعاون سے فری میڈیکل وڈینٹل اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔

میڈیکل کیمپ میں2225مریضوں کا مفت چیک اپ،فری ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوں سمیت 60 افراد نے خون کے عطیات دیئے۔

میڈیکل کیمپ میں الشفاء انٹرنیشنل،پمز ہسپتال،پاک آرمی اور آزاد کشمیر کے ماہر ڈاکٹرز نے 773 بچوں،487 مرد،965 خواتین کا فری چیک اپ کیااور فری ادویات بھی فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا ایل او سی باغسر سیکٹر کے علاقے مالنی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کوفری بلڈ ٹیسٹ،فری الٹراساؤنڈ،ای سی جی اور فزیوتھراپی کی سہولت دی گئی۔

مقامی لوگوں نے پاک فوج،اہتمام فاؤنڈیشن اور محکمہ صحت جہلم ویلی کا فری میڈیکل کیمپ پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کیساتھ ساتھ عوام کو فری میڈیکل چیک اپ اور ادویات کی فراہمی بھی کروا رہی ہے جس پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

Scroll to Top