مظفرآباد: ٹریفک پولیس کی غفلت کے باعث انسانی جان بے قیمت

مظفرآباد میں ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں جہاں سڑکوں پرمسافر گاڑیاں اپنی مرضی کرتے ہوئے چھتوں اور سیڑھیوں پر مسافروں کو سوار کر رہی ہیں۔ ڈرائیور اور کنڈکٹرز چند روپے کمانے کے لیے انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ہیں جبکہ ٹریفک اور ضلعی پولیس کی موجودگی کے باوجود کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آتی ہے۔

شہر کے مختلف روٹس پر چلنے والی درجنوں اور لوڈ گاڑیاں دن بھر اور صبح سویرے کھلے عام قانون کی خلاف ورزی کرتی نظر آتی ہیں مگر مجال ہے کوئی پولیس افسر یا اہلکار ان گاڑیوں کو روک کر پوچھ گچھ کرے۔ ٹریفک پولیس کی اس بے حسی اور غیرذمہ داری کی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس مسلے کے حل کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر ڈیجیٹل کا شاندارافتتاح: تقریب کی جھلکیاں

شہریوں کا حکام سے مطالبہ ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور مسافروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top