آزاد کشمیر بار انتخابات 2025-26 کا سلسلہ مکمل ، مسلم لیگ ن کامیاب

آزاد کشمیر بھر کے بار انتخابات 2025-26 مکمل ہو گئے، جہاں مسلم لیگ ن نے اپنی پوزیشن مضبوط کرتے ہوئے اکثریتی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ سینٹرل بار مظفرآباد، نیلم بار اور ہٹیاں بار ایسوسی ایشنز میں صدر اور جنرل سیکرٹری کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار فاتح قرار پائے جبکہ نیلم بار ایسوسی ایشن میں صدر کی سیٹ پی ٹی آئی کے حصے میں آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے انیس گیلانی نے صدر اور چودھری توفیق نے جنرل سیکرٹری کے طور پر کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ ان انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے پہلی بار ایس ایم ڈی اسکرینز پر کاؤنٹنگ کو لائیو دکھایا گیا۔ الیکشن چیئرمین ایس ایم ابرار اور ان کی ٹیم کی کوششوں سے شفاف انتخابات ممکن ہوئے۔

نیلم بار ایسوسی ایشن میں صدر کے انتخاب میں بشارت میر کامیاب ہوئے اور یہ واحد سیٹ پی ٹی آئی کے حصے میں آئی جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر مسلم لیگ کے یوسف میر نے میدان مارا۔ دوسری جانب جہلم بار ایسوسی ایشن میں مسلم لیگ ن کے سید شجاعت گیلانی نے شاندار کامیابی حاصل کی، مزید یہ کہ  لبریشن لیگ کے شاہد شیخ نے ایک نشست جیت کر اپنی جماعت کو نمایاں کیاہے۔

ان انتخابات کے نتیجے میں مسلم لیگ ن نے تینوں بار ایسوسی ایشنز میں صدر اور جنرل سیکرٹری کی چھ میں سے چار نشستیں جیت کر ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کی ہے۔

Scroll to Top