مظفرآباد: 10 فروری 2025،آزاد جموں و کشمیر میں آج موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں پر خشک ہواؤں کا غلبہ ہے۔ تاہم آج شام یا رات کے وقت مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ مغربی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہےجس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا تاہم آزاد کشمیر میں دن کے وقت زیادہ تر بادل چھائے رہیں گے اور بارش کے امکانات بھی ہیں جبکہ بلند مقامات پر درجہ حرارت مزید کم ہونے کی توقع ہے ساتھ ہی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے قوی امکانات ہیں اس کے علاوہ دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہونے کا خدشہ ہے اوربارش اور برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا
بھی خطرہ ہے،صبح اور شام کے اوقات میں گھنی دھند کے باعث سفر میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔
مظفرآباد میں دن کے وقت بارش متوقع ہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19°C اور رات کو کم سے کم درجہ حرارت 9°C رہنے کا امکان ہے اور آج بارش کے امکانات 90 فیصد ہیں۔ وادی نیلم میں دوپہر کے وقت بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہےیہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 6°C رہے گا اور شام ہلکی برفباری جاری رہنے کی توقع ہے۔ جس کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت -2°C متوقع ہے۔ یہاں برفباری کے امکانات 80 فیصد ہیں اور ایک انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔
راولا کوٹ میں دن کے وقت ابر آلود موسم کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13°C اور رات کو کم سے کم درجہ حرارت 3°C رہنے کا امکان ہے۔ یہاں بارش کے امکانات 70 فیصد بتائے جا رہے ہیں۔
باغ میں بارش مسلسل جاری رہنے کا امکان ہے،یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17°C اور رات کو کم سے کم درجہ حرارت 8°C متوقع ہے،ساتھ ہی یہاں بارش کے امکانات دن میں 90 فیصد اور رات میں 60 فیصد تک ہیں ۔
کوٹلی اور میرپور میں بھی ابر آلود موسم کے ساتھ بارش کے امکانات بہت قوی ہیں۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21°C اور رات کو کم سے کم درجہ حرارت 11°C تک گر سکتا ہے ۔ ساتھ ہی یہاں بارش کے امکانات 60 فیصد ہیں۔
آزاد کشمیر کے شہریوں کو سرد موسم کے پیش نظر گرم لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے افراد کو لینڈ سلائیڈنگ اور سڑک بند ہونے کے خدشے کے باعث محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ اپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی موسم کے مطابق کریں اور محفوظ رہیں۔