آزاد کشمیر کی صرافہ مارکیٹ نے آج 10 فروری 2025 کو سونے اور چاندی کے تازہ نرخ جاری کیے ہیں۔
تازہ ترین معلومات کے مطابق24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 99 ہزار روپے ہےجبکہ 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 345 روپے رہی ہے ساتھ ہی چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔
اگر آج کی قیمتوں کا موازنہ گزشتہ روز (9 فروری 2025) سے کیا جائے توفی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے اور10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ گزشتہ روز کے 3 ہزار 200 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور مقامی طلب کی وجہ سے ہوا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں استحکام خریداروں کے لیے بہتر موقع فراہم کر رہا ہے۔