مظفر آباد( کشمیر ڈیجیٹل )میئر میونسپل کارپوریشن مظفر آباد سید سکندر نثار گیلانی نے کہا ہے کہ ملازمین اور بجٹ کی کمی کے باوجود شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبہ لا رہے ہیں۔
کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سید سکندر نثار گیلانی نے کہا کہ بلدیاتی نمائندگان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ گلی محلوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔
ہمارے پاس سٹاف کی بہت کمی ہے، بجٹ بھی بہت کم ہے ،اب ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے لا رہے ہیں،سلاٹر ہائوس اور سبزی منڈی کو پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائیں گے،ٹاہلی منڈی میں 100 کنال سے زائد اراضی ہے جس میں پارک بنائیں گے، حکومت سے اپیل ہے وہ تعاون کرے۔
انہوں نے کہا جب میئر کا چارج لیا،میونسپل کارپویشن کے پٹرول پمپ کا کرایہ صرف 50 ہزار تھا جسے میں نے فوری ایک لاکھ 10 ہزار کیا، وسائل میں اضافہ کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔
میئرمظفر آباد کا کہنا تھا کہ ایک ایم ایل اے کو گلی محلوں کے مسائل کا علم نہیں ہوتا،31 سال بعد عدلیہ کے حکم پر الیکشن ہوئے لیکن ہمیں ابھی تک اختیارات نہیں مل سکے، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اختیارات دیئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندگان ایم ایل ایز کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔میر اتعلق مسلم لیگ ن سے تعلق ہے، افتخار گیلانی نے مجھے واضح حکم دیا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر شہر کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے اور پارٹی کی نیک نامی کا باعث بننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے کام کیا،وزیراعظم اور چیف سیکرٹری نے ہمارا ساتھ دیا، رواں ماہ کی13 تاریخ کو ہی اس کا ٹینڈ ر ہونے لگا ہے۔
چھتیس کروڑ کے اس پراجیکٹ سے ریاستی دارالحکومت میں واضح تبدیلی نظر آئیگی، یہ شہریوں کیلئے تحفہ ہے، اسی پرہم آگے مہم چلائیں گے، ہروارڈز کیلئے ایک رکشہ رکھ دیا گیا ہے جو صفائی کریگا،کوڑے دان بھی نصب کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درالحکومت کی ساڑھے3 لاکھ کی آبادی کیلئے 250 صفائی کے ملازمین ناکافی ہیں، بہت مشکل سے نظام چلا رہے ہیں، سٹاف رات 8 بجے تک ڈیوٹی دے رہا ہوتا ہے ، میری لوگوں سے اپیل ہے کہ مسائل سے بچنے کیلئے تجاوزات سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:اسمبلی میں ہانڈی روٹی کرنے والی خواتین کو لایا جارہاہے،نورین عارف




