جنوبی افریقا کے میتھیو برٹزنے ڈیبیو میچ میں ریکارڈ بنا ڈالا

لاہور(ویب ڈیسک)جنوبی افریقا کی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے میتھیو برٹز نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میتھیو برٹز ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنا نے والے پہلے اوپنر بلے باز بن گئے۔ انہوں نے 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے، میتھیو برٹز سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز اسکور نہیں کیا تھا۔

اس کے علاوہ، میتھیو بریٹز نے ہم وطن کھلاڑی کولن انگرام کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ کولن انگرام نے ون ڈے ڈیبیو میں 124 رنز بنائے تھے ، میتھیو بریٹز 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقی اوپنر ون ڈے ڈیبیو میں سنچری کرنے والے چوتھے اور مجموعی طور پر دنیا کے 19 ویں بلے باز ہیں۔ میتھیو بریٹز سے قبل، کولن انگرام، ٹیمبا باوما اور ریزا ہینڈرکس یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر انضمام الحق اور عابد علی کو سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

دیگر ممالک میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز کے دو دو کھلاڑیوں نے جبکہ انڈیا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ، زمبابوے اور افغانستان کے ایک ایک کھلاڑی کو ڈیبیو پر سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

Scroll to Top