مظفر آباد(کشمیر ڈیجیٹل)مظفر آباد کے علاقے ماکڑی ،نیلہ دندی، کامسر میں ریٹ ، بجری وپتھر کی غیر قانونی نکاسی روکنے کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد/چیئرمین ڈسٹرکٹ مائیننگ لیزان کمیٹی مد ثر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس عطاء الرحمان ‘ معاون ناظم معدنی وسائل امجد حسین شیخ ودیگر نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں ماکڑی نیلہ دندی‘ کامسر ایریا میں عدالت العظمیٰ آزادکشمیر کے فیصلہ کی روشنی میں ہر قسم کی نکاسی کو روکا جائیگا۔
مظفرآباد میں ادنی معدن کی غیر قانونی نکاسی پر144کا نفاذ ہوچکاہے جس پر عملدر آمدکیلئے متعلقین کو بذریعہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس مظفرآباد ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ وہ خلاف ورزی کے مرتکب اشخاص کبخلاف کارروائی کریں اور روزانہ گشت بھی یقینی بنائیں۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد‘ محکمہ معدنیات کی فیلڈ ٹیم اور پولیس پرمشمتل مشترکہ چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں جو غیر قانونی کٹائی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:مظفر آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے لانچ کرینگے، میئر سید سکندر گیلانی




