مظفر آباد: آزاد کشمیر کی مرکزی صرافہ مارکیٹ نے آج 11 فروری 2025 کو تازہ ترین سونے کے نرخ جاری کیے ہیں جس کے مطابق سونا آج5 ہزار200 روپے سستا ہوا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے تازہ ترین ریٹ کے مطابق آج مظفر آباد میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 93 ہزار 800 روپے ہےجبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 970 روپے ہے ساتھ ہی 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 409 روپے اور 21 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 166 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ روز کی قیمت سے موازنہ کیا جائے تو10 فروری 2025 کو24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 99 ہزار روپے تھی جس کے مطابق آج 5 ہزار200 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 345 روپے تھی جو کہ آج 4 ہزار 375روپے پرہے۔ اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت آج بھی 3 ہزار 200 روپے پر مستحکم ہے۔
دوسری طرف پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمتیں تقریباً ایک جیسی ہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہے۔ راولپنڈی میں سونے کی قیمت تھوڑی کم ہو کر 3 لاکھ 2 ہزار 800 روپے فی تولہ ہے جبکہ پشاور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سکھر اور حیدرآباد میں بھی سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے فی تولہ ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں حالیہ کمی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام اور طلب میں کمی کا نتیجہ ہے۔ خریداروں کو موجودہ صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیونکہ مستقبل قریب میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔