آزاد کشمیر کی مرکزی صرافہ مارکیٹ میں آج 11 فروری 2025 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 1 ہزار روپے ہےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 60 روپے رہی دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔
اگر گزشتہ روز یعنی 10 فروری 2025 کی قیمتوں کا موازنہ کیا جائے تو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 99 ہزار روپے تھی جو کہ آج 2 ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 1 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت کل 2 لاکھ 56 ہزار 345 روپے تھی جو آج بڑھ کر 2 لاکھ 58 ہزار 60 روپے ہو گئی ہے یعنی 1 ہزار 715روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جبکہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں فرق دیکھا گیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے رہی۔ راولپنڈی اور حیدرآباد میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 800 روپے رہی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جاری اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ خریداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ خریداری سے پہلے مارکیٹ کے موجودہ ریٹس کو مدنظر رکھیں۔