لندن: صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برطانیہ اور امریکہ کے دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری لندن پہنچ گئے ہیں جہاں اپنے دورہ برطانیہ کے دوران 15 فروری کو شام 6 بجے وہ برمنگھم میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس جلسے میں وہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کریں گےاس کے علاوہ صدر آزاد کشمیر برطانیہ کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گے اور کشمیری کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ دورے کے اگلے مرحلے میں وہ امریکہ کا بھی سفر کریں گے جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
صدر ریاست کے اس دورے کا مقصد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور کشمیری عوام کی جدوجہد کے لیے حمایت حاصل کرنا ہے۔