راولاکوٹ، وطن دوست اتحاد کے زیر اہتمام مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایاگیا

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) راولاکوٹ میں وطن دوست اتحاد کے زیر اہتمام کشمیری رہنما مقبول بٹ شہید کااکتالیسواں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایاگیا۔ کالج گراؤنڈ سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی جسکا اختتام مقبول بٹ شہید چوک میں ہوا۔

شرکاء ریلی وجلسہ نے نعرے بازی کہ یہ وطن ہمارا ہے اس پر حکومت ہم کریں گے اس کی حفاظت ہم کریں گےکے نعرے لگارہے تھے۔ بارش کی وجہ سے پروگرام مختصر کردیا گیا ۔چیئرمین جے کے ایل ایف سردار صغیر خان ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم رہنما مقبول بٹ شہید کا فلسفہ سیاست ہمارے لئے مشعل راہ پر جس پر چلتے ہوئے ہم نا صرف آزادی حاصل کرسکتے ہیں بلکہ ایک درخشاں مستقبل ہماری نسلوں کا مقدر ہوگا ۔

ہماری عوام کے بنیادی حقوق کی بازیابی کیلئے حکومتی وزراء اور بیوروکریسی کی مراعات کا خاتمہ ضروری ہے ایکٹ 74 کراچی معاہدہ کا خاتمہ کر کے آزادکشمیر وگلگت بلتستان کو ملا کر ایک بااختیار قانون ساز اسمبلی قائم کی جائےتبھی ہمارے مسائل حل ہونگے اور ہم ایک باوقار قوم کے طور پر دنیا میں اپنا مقام بناسکیں گے۔

وطن دوست اتحاد کے جلسہ عام سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مقبول بٹ شہید نے اپنی سوئی قوم اور آزادی جیسے نعمت حاصل کرنے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی اور یہ ایک عظیم عمل تھا۔ مقبول بٹ شہید کی مقدس قربانی ہماری نسلوں کی آزادی کی ضامن ہے۔ آج نہیں تو کل ریاست جموں وکشمیر دنیا کے نقشے پر ایک باوقار اور باعزت ملک کے طور پر موجود ہوگا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض سردار توصیف خالق نے سرانجام دیئے۔
تیز ہوائیں، حویلی ، میرپور سمیت مختلف علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری ، موسم سرد ہوگیا

Scroll to Top