حویلی ،میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)طویل خشک سالی کے بعد حویلی کہوٹہ، میرپور، باغ، راولاکوٹ، بھمبر اور اس کے مضافات میں بارش اور برفباری کا آغازجس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق علی الصبح حویلی شہر میں بارش و پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہو گیا ۔ہلکی بارش کے بعد شہر کا موسم ابر آلود، تازہ بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ۔
سیاحتی مقامات لسڈنہ ، تولی پیر ، حاجی پیر میں بھی ہلکی برفباری ، بیشتر شاہراہ ٹریفک کیلئے دستیاب،تولی پیر لسڈنہ روڈ تازہ برفباری کے باعث بند ہو گئی ۔برفباری سے تولی پیر روڈ بند، تولی پیر سڑک پر سفر کرنے والی فیملی پھنس گئی ۔ محکمہ شاہرات کا عملہ بحالی کام میں مصروف عمل ،شہر کا درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ سے 12 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ۔۔
شہر میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے حویلی کہوٹہ میں 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی ہواؤں بھی چل رہی ہیںمیرپور سمیت شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ، بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔۔
شہر وگردونواح میں بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میرپور کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔لوگ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ ڈڈیال، چکسواری منگلا، جاتلاں اسلام گڑھ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
وادی نیلم کی تازہ ترین سڑکوں کی صورتحال: برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری