شاہراہ سرینگر پر لینڈ سلائیڈنگ ، جانی نقصان کے خطرات منڈلانے لگے ، انتظامیہ خاموش تماشائی

مظفرآباد(شجاعت میر کشمیر ڈیجیٹل)حکومت اور سرکاری اداروں کی غفلت اور نااہلی کے باعث شاہراہ سرینگر خونی بن گئی، بارشوں کے باعث عوام کو اکثر شاہراہ سرینگر پر مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ سال بھی شاہراہ سرینگر پر کھڑا موٹرسائیکل سوار لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا تھا۔ محکمہ شاہرات اور متعلقہ محکمہ جات کی لاپرواہی کے باعث شاہرا ہ سرینگر پرشہریوںاور طلبہ وطالبات کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق لینڈ اور قبضہ مافیا علاقے میں سرگرم عمل ہے۔ پہاڑوں کے اندر تعمیرات کے باعث علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ میں اضافہ ہوگیا۔

لینڈ سیلائیڈنگ والی جگہوں پر متعلقہ اداروں نے غیر قانونی این او سیز جاری کر کے کارباری پلازہ جات تعمیر کروادیئے جاتے ہیں۔ ایک ادارہ این او سی جاری کرتا ہے اور دوسرا ادارہ منسوخ کردیتا ہے اس کے باوجود راتوں رات پلازے تعمیر ہوجاتے ہیں ۔

کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق قبضہ مافیا کیخلاف مقامی انتظامیہ کارروائی سے گریزاں، شاہراہ سرینگر کے کنارے غیر قانونی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے باعث اکثر شاہراہ بند ہونے کے باعث طلباء وطالبات کی تعلیم بھی متاثر ہوجاتی ہے ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اور مقامی انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور غیر قانونی تعمیرات روک کر لینڈ سلائیڈنگ کا سد باب کرے تو مستقبل میں حادثات سے بچا جاسکتا ہے ۔
تیز ہوائیں، حویلی ، میرپور سمیت مختلف علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری ، موسم سرد ہوگیا

Scroll to Top