ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت کوٹلی انتظامیہ کا اہم اجلاس، سپلائی چین کی نشاندہی کیلئے کمیٹی تشکیل

کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل) ڈپٹی کمشنر میجر(ر) ناصر رفیق کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اشیا خورد و نوش،گوشت،گیس کی قیمتوں و معیار کو قابو میں رکھنے اور ناجائز منافع خوری روکنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں گزشتہ ماہ پرائس کنٹرول کے متعلق منعقد ہونے والے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیض عالم، اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ولید انور ولید، ڈی ایس پی اکمل شریف، اسسٹنٹ کمشنر دوکیا جٹاں غلام محی الدین، اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ تنویر السلام، اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ احمد سبحانی، اسسٹنٹ کمشنر چڑہوئی نزاکت حسین، ڈی ایف سی منور احمد چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت میاں نوید اللہ، ڈی ایل پی ڈی او ڈاکٹر حمزہ عزیز، ایس وی او ای ڈاکٹر مبشر عدیل، وی او ایچ ڈاکٹر مسعود شبیر، صدر انجمن تاجران ملک محمد یعقوب، مجسٹریٹ بلدیہ راجہ گلریز خان، محکمہ اطلاعات کے سردار محمد اکمل خان کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان کی منڈیوں سے آنے والے سبزی فروٹ کی سپلائی چین کی نشاندہی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ بھی ڈپٹی کمشنرکوپیش کی جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمنورچوہان نے ضلع بھرمیں فروخت ہونے والے آٹے کی ترسیل اورمعیارکے حوالے سے ڈپٹی کمشنرکوتفصیلی بریف کیا۔

ڈپٹی کمشنرمیجر(ر)ناصررفیق نے کہاکہ رمضان المبارک کی آمدسے قبل حکومت آزادکشمیرکے ویژن کے مطابق ماہ مقدس میں کمزورطبقات کوریلیف فراہم کرنے کے لیے سبزی منڈی کے ساتھ ساتھ خصوصی سستے بازاروں کا اہتمام کیاجائے اوراس کیلئے فوری طورپرمقامات کی نشاندہی کی جائے۔۔

انہوں نے کہاکہ گرانفروشی اورغیرمعیاری اشیاء خردونوش فروخت کرنے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دی جاسکتی ایسا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اسسٹنٹ کمشنرزحضرات اپنی اپنی تحصیلوں میں میرج ہالز،ہوٹلزوغیرہ میں عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھرپوراقدامات اٹھائیں ہوٹلز،میرج ہالزکومضرصحت پانی پلانے اور سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں۔
میرپور : مدرسے کے سٹور سے بچے کی لاش برآمد

Scroll to Top