کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل ) سینئرپارلیمنٹیرین ملک محمد نواز خان کی رہائشگاہ پر صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر سابق وزیراعظم مرکزی نائب صدر ن لیگ آزاد کشمیر مشتاق منہاس ۔ سیکرٹری جنرل ن لیگ آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق، ممبر کشمیر کونسل ملک محمد حنیف، چوہدری نسیم سرفراز، چوہدری عظیم بخش ، سردار سردار اسامہ زاہد دیگر نے شرکت کی۔
صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے کہا مسلم لیگ نون متحد و منظم ہے جس کی مثال آج کوٹلی میں پوری دنیا نے دیکھ لی۔ الیکشن کمشنر کا تقرر تب ہوگا جب اپوزیشن لیڈر اور دیگر مل بیٹھ کر تعین کریں گے۔
مسلم لیگ ن کو گرانے والے پہلے اپنے گریبان میں جا نکھیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں؟ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اسمبلی کی باتیں باہر اچھی نہیں لگتیں۔ وزیراعظم میرے گھر میرے بھتیجے کی فاتحہ خوانی کرنے آئے تھے۔
آزاد کشمیر اسمبلی میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ کارکن تیاری کریں الیکشن قریب ہیں۔ انشاءاللہ پورے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن بھاری مینڈیٹ لیکر کامیاب ہوگی ۔۔سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چوری طارق فاروق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نےانوارالحق کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنایا تھا وہ خود پچھتا رہے ہیں کہ ہم نے کس کو لاکھڑا کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر میں کوئی ترقیاتی کام کر سکے نہ ہی عوامی مسائل حل کرسکے ۔انوارالحق صرف اعلانات کی حد تک محدود ہیں بہت جلد ازاد کشمیر اسمبلی میں نون لیگ کا وزیراعظم ہوگا ۔
سینئر پارلیمنٹیرین ملک محمد نواز خان نے مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت کو رولی ملک ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا انشاءاللہ جلد مسلم لیگ ن قوم کی مضبوطیکیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔
ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت کوٹلی انتظامیہ کا اہم اجلاس، سپلائی چین کی نشاندہی کیلئے کمیٹی تشکیل