تین ملکی سیریز ،جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کیلئے قومی پلئینگ الیون کا اعلان

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)تین ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ کیلئے قومی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا ۔جنوبی افریقہ کیخلاف قومی پلیئنگ الیون میں2 تبدیلیاں کی گئی ہیں،حارث رئوف کی جگہ محمد حسنین جبکہ کامران غلام کی جگہ سعود شکیل پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

پلیئنگ الیون میں کپتان محمد رضوان ، سلمان علی آغا ،بابر اعظم،فخر زمان،طیب طاہر،خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی نسیم شاہ ،ابرار احمد بھی قومی ٹیم میں شامل ہیں،پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان میچ کل کراچی میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب قومی فاسٹ بالر حارث رؤف تین ملکی ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے،ان کی جگہ عاکف جاوید ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو میڈیکل پینل نے مزید آرام کا مشورہ دیا ،وہ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے ۔عاکف جاوید کو صرف تین ملکی سیریز کیلئے ا سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا سہولت معطل، سعودی عرب کی نئی ویزہ پالیسی جاری

Scroll to Top