غیر ریاستی جماعتوں نے آزادکشمیر کاسیاسی کلچر برباد کر دیا، سردار عتیق

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ غیر ریاستی جماعتوں کی وجہ سے ریاستی سیاسی کلچر خراب ہوا ہے ،ہر دور میں مسلم کانفرنس کو ناکام بنانے کی مذموم کوشش کی گئی ،ملٹری ڈیمو کریسی کے نعرے پر آج بھی قائم ہوں۔

کوٹلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عتیق خان نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات جائز ہیں لیکن اداروں گالیاں دینا مناسب عمل نہیں ،ہم آج بھی آزاد خطہ کو آزادی کا بیس کیمپ سمجھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آج بھی ہمارا رشتہ مضبوط ہے لیکن ریاستی تشخص پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ، جلد مسلم کانفرنس اپنا کھویا مقام حاصل کرے گی۔ غیر ریاستی جماعتیں بنی گالہ، نواب شاہ اور رائیونڈ سے ٹکٹس جاری کرتی ہیں جبکہ مسلم کانفرنس غازی آباد سے ٹکٹیں جا ری کرتی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج اگر شفاف انتخابات ہوں تو مسلم کانفرنس اسمبلی میں باوقار موجودگی یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جلد آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کا وزیراعظم ہوگا، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر

Scroll to Top