کھڑی شریف عرس کے دوران ریسکیو 1122 کے غیر معمولی انتظامات

ریسکیو 1122 میرپور نے حضرت پیران شاہ غازی دمڑی والی سرکار اور مرشد رومی کشمیر میاں محمد بخش کے 291ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ایمرجنسی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ یہ عرس 12 اور 13 فروری کو کھڑی شریف میں منعقد ہو رہا ہے، جس کے دوران ریسکیو اہلکار تین شفٹوں میں ایمرجنسی وہیکلز اور جدید ریسکیو سامان کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 میرپور نے حضرت پیران شاہ غازی کے 291ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پرہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ایمرجنسی اقدامات مکمل کر لیے ہیں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122 سردار نجم سدوزئی کے مطابق 12 فروری سے 14 فروری کی صبح تک ریسکیو ٹیم تین ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ کھڑی شریف میں موجود رہے گی۔ مزید برآں قصوہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی دو ایمبولینسز بھی تعاون کریں گی اور ضرورت پڑنے پر جدید لائف کیئر ایمبولینسز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: مختلف علاقوں میں سورج اور دھند کی آنکھ مچولی، موسم خوشگوار

مزید یہ کہ دورانِ عرس ریسکیو 1122 کے 28 اہلکار تین شفٹوں میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے تاکہ زائرین کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

Scroll to Top