تحریک بحالی بلدیاتی اختیارات: 15 فروری مظفرآباد کنونشن کی تیاریوں کا آغاز

جہلم ویلی : یونین کونسل چکوٹھی، کھلانہ اور پاہل کے ممبران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک بحالی بلدیاتی اختیارات کے سلسلے میں 15 فروری کو ہونے والے کنونشن کی تیاریوں کے بارے میں اہم پیش رفت ہوئی۔ اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی، چیئرمین میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا سجاول خان، ممبر ضلع کونسل غلام فرید مغل، مرکزی ممبر رابط کمیٹی شیخ ممتاز حسین، فوکل پرسن جہلم ویلی، کونسلر یوسی سیناں دامن سید جواد حسین ہمدانی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں شریک ہونے والے ممبران نے 15 فروری کو مظفرآباد میں ہونے والے کنونشن میں بھرپور شرکت کی تائید کی ۔ چیئرمین یونین کونسل چکوٹھی شبیر مغل، چیئرمین یوسی پاہل وسیم عباسی، وائس چیئرمین پاہل چوہدری اقبال، چوہدری محمد عارف، کونسلرز محمد شفیق شیخ، نذیر حسین مغل، گلزرین، عبد الرشید، مشتاق اعوان، یوتھ کونسلر کھلانہ پاہل شاہد عباسی، سید اسد کاظمی، اور سابق امیدوار ضلع کونسل راجہ عاطف و راجہ تنویر نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین ضلع کونسل طیب منظور کیانی نے ممبران کو تحریک کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم نے حکومت کو دو سال کا وقت دیا ہے تاکہ وہ ہمارے مطالبات پر عمل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایکٹ 2025 کی اسمبلی سے منظوری چاہتے ہیں اور ہم عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندے ہیں جو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بلدیاتی نظام کی مکمل بحالی چاہتے ہیں۔

ممبران نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں کے کارکن ہیں اور جلسے ہم ہی کامیاب کرتے ہیں ہمیں بلدیاتی نظام کی وجہ سے عزت ملی ہے اس لیے اس تحریک کی کامیابی ہماری مشترکہ کامیابی ہے۔ 15 فروری کو ہونے والے کنونشن میں تمام ممبران بڑی تعداد میں شریک ہوں گے اور اس تحریک کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔

Scroll to Top