مرغی کی قیمت میں پھراضافہ، انڈے بدستور مہنگے

مظفرآباد: آج 12 فروری 2025 کو برائیلر مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ انڈے اپنی گزشتہ روز والی قیمت پر برقرار ہیں۔

گزشتہ روز 11 فروری کو برائیلر مرغی زندہ کی قیمت 415 روپے فی کلو تھی جو آج بڑھ کر 420 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیاجو کل 615 روپے فی کلو تھی وہ آج 685 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ بریڈر مرغی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ زندہ بریڈر مرغی 350 روپے فی کلو اور گوشت 450 روپے فی کلو کی قیمت پر بدستور دستیاب ہے اور دیسی خالص مرغی اور گولڈن مرغی کی قیمتیں بھی مستحکم ہیں جس کے مطابق دیسی مرغی کی قیمت 1050 روپے فی کلو جبکہ گولڈن مرغی 850 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہی ہے۔

انڈوں کی قیمتیں بھی بدستور برقرار ہیں۔ 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے 225 روپے فی درجن اور 51 سے 65 گرام وزن والے انڈے 245 روپے فی درجن پر دستیاب ہیں۔

Scroll to Top