وادی لیپا اخروٹ اور فرنیچر کی بڑی مارکیٹ مگر حکومتی عدم دلچسپی سے تباہی کے دھانے پر

وادی لیپہ(کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپہ کا اخروٹ کا فرنیچر ہو یا آخروٹ کی گری مارکیٹ میں خاص اہمیت اختیار کرچکی ہے۔

وادی لیپہ کا اخروٹ کے درخت سے بنا ہوافرنیچر ہو یا اخروٹ کی گری یہ وادی لیپہ کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔

وادی لیپہ کے کاغذی اخروٹ اور لذیذ سفید گری ہر سال کروڑوں روپے میں فروخت ہوتی ہے اس کاروبار سےلوگوں کی بڑی تعداد منسلک ہے۔

وادی لیپہ کی اخروٹ کی گری بیرون ملک بھی درآمد کی جاتی ہے۔ اخروٹ کی لکڑ سے بنا فرنیچر بھی وادی لیپہ کی پہچان کہلاتا ہے اس سے بھی بڑی تعداد میں لوگ منسلک ہیں لیکن حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے لکڑی پر پابندی کے باعث یہ صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جس سے اس شعبہ سے منسلک کاریگروں کا روزگار چھین چکا ہے

دوسری جانب کروڑوں روپے کی لکڑ بوسیدہ ہو کر تباہ ہورہی ہے۔ اگر حکومت آزادکشمیر آخروٹ کی تیار کردہ مصنوعات کو بچانا چاہتی ہے ،اس پیشے کو بحال رکھنا چاہتی ہے اور روزگار فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے تو اس شعبہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے ۔

اسے مارکیٹ تک رسائی میں آسانی پیدا کریں تاکہ اس صنعت سے منسلک لوگ باوقار روزگار کیساتھ اپنے خاندان کی پرورش کرسکیں۔

بابا پیر شاہ غازی کے دو روزہ عرس کی تقریبات کے لیے اجتماع

Scroll to Top