ترقیاتی ادارہ مظفرآباد میں کرپشن کی داستانیں، لنگرپورہ کالونی تباہی کے دھانے پر

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )آذاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حکومت کی جانب سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے بنایا جانیوالا ادارہ عوام کو سہولیات دینے کے بجائے مشکلات میں اضافے کا باعث بننے لگا۔

ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی زیر نگرانی لنگرپورہ ہاوسنگ کالونی تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ۔14سو کنال سے زائد اراضی حکومت نے خرید کر ایم ڈی اے مظفرآباد کے حوالے کی جسے شفاف طریقے سے قرعہ اندازی کرکے زلزلہ متاثرین کے حوالے کرنا تھی مگربدقسمتی سے قرعہ اندازی میں اقرباء پروری ،کرپشن اور من پسند افراد کو نواز گیا

جس پر سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر نے نوٹس لیکر سیاسی شخصیات کی بطور چیئرمین تعیناتی کے بجائے گریڈ 20 کے ٹیکنیکل افسر کو چیئرمین کے عہدے پر تقرر کا حکم جاری کردیا ۔


ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے افسر کی تعیناتی کے بعد اداربحال ہوسکا نہ ہی کرپشن اور میرٹ پر کام کئے جاسکے۔ کالونی آج تک زبوں حالی کا شکار ہے۔
وادی لیپا اخروٹ اور فرنیچر کی بڑی مارکیٹ مگر حکومتی عدم دلچسپی سے تباہی کے دھانے پر

Scroll to Top