کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل ) یونیورسٹی آف کوٹلی آزادکشمیر میں ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کی تاریخ میں توسیع، یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر نے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کی آخری تاریخ میں 25 فروری 2025ء تک توسیع کر دی ہے جبکہ یو گیٹ ٹیسٹ 27 فروری کو منعقد ہوگا۔
رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ 25 فروری تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، مزید برآں یو گیٹ ٹیسٹ 27 فروری کو لیا جائے گا۔
داخلہ کیلئے تمام خواہشمند امیدوار یونیورسٹی آف کوٹلی کی ویب سائٹ کوٹلی آزاد کشمیر (www.uokajk.edu.pk) پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں یا مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفئیرز کے دفتر یا فون نمبر 05826960007 پر دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں ۔
وائس چانسلر جامعہ کشمیر نے تنخواہ کی مد میں 8 کروڑ روپے اضافی لئے، سینئر صحافی خواجہ عنصر صدیق کا انکشاف