راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) راولاکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف لگاتار کاروائیاں کی گئیں ۔ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ خرم اقبال کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
جاری کارروائیوں کے دوران تھانہ پولیس داتوٹ ،چوکی جنڈالہ راجہ پرویز حمید ڈی ایس پی صدر مقام راولاکوٹ،عاصم ریاض ایس ایچ او داتوٹ ،چوکی آفیسر جنڈالہ محمد مشتاق معہ ملازمین تھانہ ،چوکی محمد رشید ڈی ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان ولد سرتاج سکنہ حویلی کہوٹہ سے چرس وزنی 1050گرام (ایک کلو سے زائد) برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا
ملزم سے تفتیش جاری مزید انکشافات متوقع ،عوام علاقہ ،مختلف تنظیموں کے عہدیداران کی راولاکوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف پے درپے /لگا تار کارروائیوں پر خراج تحسین پیش ،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ منشیات فروش کیلئے ضلع بھر میں جگہ تنگ کر دی۔ پولیس ضلع کو منشیات سے پاک بنائیں گے
حکومتی بے حسی ، منڈہول کی قدیم درسگاہ کھنڈرات میں تبدیل