سرکاری افسران کی نجی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر پابندی عائد

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے سرکاری افسران کی نجی، پرائیویٹ تنظیموں اور اداروں کی غیرسرکاری تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے پر پابندی عائد کردی ۔

کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ ضلعی افسران کے ماتحت کچھ افسران بدوں رضامندی و اجازت نجی اور پرائیویٹ تنظیموں و اداروں کی غیر سرکاری تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہیں جو قواعد و ضوابط کے مغائر ہے۔

لہذا سرکاری نظم و ضبط کے مفاد میں بصیغہ اشد ضروری ہدایت کی جاتی ہے کہ آئندہ ضلعی افسران کے علاوہ دیگر ماتحت افسران بدوں اجازت و رضامندی غیر سرکاری تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت سے مکمل اجتناب کریں گے

جہاں ایسا ضروری ہو تو متعلقہ ضلعی افسر سے پیشگی اجازت حاصل کی جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔

سہ ملکی سیریز :جنوبی افریقہ کو شکست، رضوان اور سلمان کی سنچریاں، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

Scroll to Top