کشمیر کے نوجوان نے شمسی توانائی سے چلنے والی کار تیار کر لی

سرینگر کے نوجوان بلال احمد میر نے 14 سال کی انتھک محنت کے بعد شمسی توانائی سے چلنے والی کار تیار کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر سے تعلق رکھنے والے بلال نے 1950 کی دہائی سے لے کر اب تک مختلف لگژری کاروں کے ڈیزائن کا مطالعہ کیا اور جدید تکنیکی عناصر کو اپنی کار میں شامل کیا وہ پیشے سے ریاضی کے استاد ہیں۔ ان کی تحقیق چھ ممالک میں شائع ہوئی ہے جس پر انہیں “کشمیر کا ایلون مسک” کا لقب بھی ملا ہے۔

بلال کی تیار کردہ کار میں ہائی ٹیک بیٹری مینجمنٹ سسٹم اور پارکنگ سینسرز نصب ہیں ساتھ ہی یہ کار ابر آلود اور برفباری کے موسم میں بھی چارج ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے جو کشمیر جیسے علاقوں کے لیے انتہائی موزوں ہے ۔ بلال نے اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے ذاتی طور پر 20 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔

واضح رہے کہ 2022 میں معروف صنعت کار آنند مہندرا نے بلال کی تخلیق کی تعریف کی اور مہندرا ریسرچ ویلی میں اپنی ٹیم  کی جانب سے مدد کی پیشکش بھی کی تھی ۔ بلال کی اس کامیابی نے نہ صرف کشمیر کے خطعے میں بلکہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

Scroll to Top