اسسٹنٹ کمشنر ولید انور کا کوٹلی آزاد کشمیر میں گوشت مارکیٹ کا اچانک معائنہ

کوٹلی آزاد کشمیر : اسسٹنٹ کمشنر ولید انور نے آج کوٹلی آزاد کشمیر کی گوشت مارکیٹ کا اچانک دورہ کیاجہاں انہوں نے گوشت کے معیار کا بغور جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ گوشت کی کوالٹی اور قیمتوں میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ دکاندار گوشت کی صفائی اور معیار کو بہترین بنائیں اور قیمتوں میں کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ساتھ ہی ولید انور نے عوامی شکایات کے لیے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رابطے کی بھی ہدایت کی تاکہ کسی بھی مسئلے کا بروقت حل کیا جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے اس اچانک دورے کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ ان کے اس اقدام سےگوشت کی کوالٹی اور قیمتوں میں بہتری آئے گی۔

Scroll to Top