آزاد کشمیرصرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافہ

آزاد کشمیر کی صرافہ مارکیٹ میں آج 13 فروری 2025 کو سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے تازہ ترین نرخ کے مطابق24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 1 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 60 روپے رہی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 200 روپے پر مستحکم ہے۔ اگر آج کی قیمتوں کا موازنہ گزشتہ روز یعنی 12 فروری 2025 سے کیا جائے تو کل 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 500 روپے تھی جو آج 1 ہزار 500 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 1 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت کل 2 لاکھ 56 ہزار 770 روپے تھی جو آج بڑھ کر 2 لاکھ 58 ہزار 60 روپے ہو گئی ہے یعنی 1 ہزار 290 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست جموں و کشمیرکے کرکٹرز: عالمی کرکٹ کے چمکتے ستارے

چاندی کی قیمت آج بھی گزشتہ روز کی طرح 3 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار ہے، اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 743 روپے پر مستحکم ہے۔

پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، اور فیصل آباد میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 500 روپے ہے۔

Scroll to Top