راولاکوٹ ، شہر بھر کی مساجد میں آج شب برآت کے موقع پر محافل شروع

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)راولاکوٹ میں آج شب برآت مذہبی  عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔مرکزی مساجد سمیت شہر بھر  کی مساجد میں محفل شب بیداری کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ 

مختلف مقامات پر مساجد کوبرقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ جس کے باعث روح پرور مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ آج رات اہل اسلام بارگاہ الٰہی میں اپنے گناہوں کی توبہ اور  نفل نماز کی ادائیگی اوراپنے ایمان کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگیں گے ۔

شہر کی مرکزی مساجد میں  محافل کا انعقاد کیا گیاہے ۔ علمائے کرام اپنے خطابات میں آج کی شب کی اہمیت اور عبادات کے حوالے سےلوگوں کو آگاہ کریں گے ۔مساجد میں  محفل نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ، درود وسلام کی محافل منعقد کی جارہی ہیں۔

Scroll to Top