اڑنگ کیل :پاک فوج کے زیراہتمام ونٹرفیسٹیول ، کھیلوں کے دلچسپ مقابلے

نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل )پاک فوج کے زیراہتمام نیلم کے سیاحتی مقام اڑنگ کیل میں ایک روزہ ونٹر فیسٹیول کاانعقاد،کھلاڑیوں نے ثقافتی وقومی کھیلوں کادلچسپ مقابلہ جات میں حصہ لیا۔

کمانڈنگ آفیسر کیل، نائب تحصیلدار خواجہ فارق، ایس ایچ او سردار اشتیاق، صدر انجمن تاجران چوہدری خان ولی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں انعامات تقسیم کئے اور پاک فوج کی طرف سے صحت افزاء سرگرمیوں پر اظہار تشکر کیا۔

فیسٹیول میں درجنوں ثقافتی وقومی کھیلوں کامقابلہ کیاگیا۔100میٹرریس،شپ ریس،چکن ریس،سیک ریس،سنو ریس،گرلز سکی،میوزیکل چیئر،ٹک آف وار،ثقافتی ڈانس،رسہ کشی سمیت مختلف دلچسپ کھیلوں کاعملی مظاہرہ کیاگیا۔

فیسٹیول میں مقامی بچوں،کھلاڑیوں،طلباء وطالبات نے بھرپور حصہ لیااور اپنے فنون کامظاہرہ بھی کیا۔ونٹر فیسٹیول میں مقامی عمائدین،صحافیوں، تاجران، سمیت سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنگ آفیسر کیل تھے۔تقریب میں بطور خاص نائب تحصیلدار کیل خواجہ فاروق، ایڈیشنل ایس ایچ او کیل سردار اشتیاق، صدر انجمن تاجران چودھری خان ولی،اکبر حسین والایت ودیگر نے شرکت کی۔

مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشن کامظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کونقد انعامات ، شیلڈاور میڈل سے نوازا ہے۔ مہمان خصوصی لفٹینٹ کرنل آفتاب نے فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنت نظیر وادی کشمیر کے حسین خطہ اڑنگ کیل جو اپنی اہمیت آپ ہے یہاں سیاحت کی غرض سے بیرون اضلاع سمیت وادی نیلم بالخصوص اڑنگ کیل سے کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی جولائق تحسین ہے۔

افواج پاکستان اپنے شہریوں کے لیے تفریحی مقامات پر ایسے پروگرامات کاانعقاد کرتی رہے گی۔ مقامی کمانڈنگ آفیسر نے شرکاء کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے ملک وملت کی سلامتی کیلئے دعائیں کی۔

راولاکوٹ ، شہر بھر کی مساجد میں آج شب برآت کے موقع پر محافل شروع

Scroll to Top