سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل) سب ڈویژن سماہنی میں بڑھتے ہوئے جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے پھیری لگانے اور بھیک مانگنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ میاں حسام ساجد نے کہا کہ کچھ افراد پاکستان کے مختلف شہروں سے آ کر ضلع میں پھیری لگاتے ہیں اور کچھ بھیک بھی مانگتے ہیں۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ کے مطابق پھیری اور بھیک مانگنے کی آڑ میں مختلف جرائم کئے جاتے ہیں جس کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، یہ حکم تین ماہ تک نافذ رہے گا۔
یاد رہے کہ رمضان کی آمد سے قبل بڑی تعداد میں بھکاری میرپور ڈویژن کا رخ کرتے ہیں اور پھیری کرکے کپڑے وغیرہ فروخت کرنیوالے بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔
انتظامیہ اس سے قبل بھی ایکشن لیتے ہوئے کئی بار بھکاریوں اور پھیری والوں کو علاقہ بدر کر چکی ہے۔