مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں ضلعی انتظامیہ کا غلط پارکنگ کے خلاف آپریشن یلو لائن کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو بذریعہ لفٹر ضبط کر لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین گیلانی نے میونسپل مجسٹریٹ اور ٹریفک پولیس کی ٹیموں کے ہمراہ سی ایم ایچ روڈ پر غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ کیوجہ سے ٹریفک کے مسائل مظفرآباد کے شہریوں کے لیے مسلسل اذیت کا باعث ہیں۔
ریڈیو اسٹیشن کالونی کی پارکنگ کھل جانے کے بعد شہریوں کے لیے پارکنگ کی وسیع جگہ موجود ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ سڑک پر غلط پارکنگ کر کے سب کے لیے عذاب بننے کے بجائے پارکنگ کا استعمال کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
یہ بھی پڑھیں
مظفر آباد انتظامیہ جاگ گئی، بدوں فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں، رکشے ضبط کرنے کا فیصلہ