وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقوں کے لیے ایک اور میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم ہلمت روانہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایات پر وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات انکی دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں اس سلسلے میں کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی ہدایت پر وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقوں کے لیے ایک اور میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم ہلمت روانہ کردی گئی ہے

ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے علاقہ ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے 8 رکنی میڈیکل ٹیم کو مظفرآباد ائیرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ہملت کے لیے روانہ کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر وقار بٹ، کوآرڈینیٹر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر راجہ امتیاز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران عباس نقوی بھی موجود تھے۔

کرنل توقیر اور ڈپٹی کمشنر مدثر ندیم احمد جنجوعہ بھی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ ہیں میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر بلال، ڈاکٹر فاخرہ، ڈاکٹر نور، ڈاکٹر حسن بانو، ڈاکٹر ہادیہ اعجاز، ڈاکٹر حسن اقبال، ڈاکٹر ہانسہ اور ڈاکٹر احتشام شامل ہیں۔ کمشنر مظفر آباد ڈویژن مسعود الرحمن کا کہنا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سروسز میں محکمہ صحت عامہ، پاکستان آرمی، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بھرپور انداز میں حصہ لے رہی  ہیں، پاکستان آرمی کے تعاون سے یہ تیسرا میڈیکل ایمرجنسی مشن ہلمت کے لیے روانہ ہوا ہے۔

کمشنر مظفرآباد ڈویژن کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس مشن میں ڈاکٹرز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائےوزیراعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری خود میڈیکل ایمرجنسی رسپانس کی نگرانی کر رہے ہیں۔
کمشنر مسعود الرحمن نے کہا کہ ہم میڈیکل ایمرجنسی رسپانس مشن میں حصہ لینے والے رضاکاروں اور ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی کی ٹیموں نے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگایا تھا

Scroll to Top