راولاکوٹ میں اسلامی جمعیت طلبا نے یوم حیاءمنایا،ریلی نکالی گئی

مظفرآباد/ راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) یوم حیاء 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے برعکس منایا جاتا ہے اس دن کو سب سے پہلے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے منایا ۔
اسی حوالے سے راولاکوٹ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام اس دن کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی
ریلی کے شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم حیا ءمنانے کا مقصدبڑھتی ہوئی مغربی یلغار کو روکنا ہے
شرکاء کا کہنا تھا کہ اس دن کی مناسبت سے لوگوں کو آگاہی دینا ضروری ہے، بالخصوص نوجوانوں کو اس حوالے سے ضرور آگاہی دینی چاہیے تاکہ نوجوان نسل جنہوں نے مستقبل میں ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے انہیں اسلامی تغلیمات سے روشناس کرایا جاسکے
ریلی کے شرکا نے بینر ز اٹھائے ہوئے تھے جن پر حیا ایمان کا حصہ ہے اور اسی طرح کی دوسری تحریریں درج تھیں
بعدازاں ریلی نے مختلف علاقوں کا چکر لگایا،ریلی کے شرکا میں طلبا کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔