عوام کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )عوام کیلئے اچھی خبر،وسط فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع 15 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ۔
ہائی اسپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی متوقع آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اڑھائی روپے تک کمی کا امکان،مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے،لائٹ ڈیزل 5 روپے 60 پیسے تک سستا ہو سکتاہے ۔

پٹرولیم قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی،انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوادی اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا

وزیراعظم شہبازشریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے،وزارت خزانہ آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی
وادی لیپا، پاک فوج کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ قائم، فری چیک اپ ، ادویات تقسیم